محمد طاہرکھوکھر کی میرپو رمیں کھلی کچہری ‘عوام نے مختلف محکمہ جات کیخلاف شکایات کے انبار لگا دےئے

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:33

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)طاہرکھوکھر کی میرپو رمیں کھلی کچہری ‘عوام نے مختلف محکمہ جات کے خلاف شکایات کے انبار لگا دےئے‘پولیس اور انتظامیہ کیخلاف شکایات‘ادارے اپنا قبلہ درست کریں‘ عوامی مسائل فوری حل کئے جائیں ورنہ کڑااحتساب ہو گا‘ طاہر کھوکھر کی وارننگ ‘ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر ‘ جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے گزشتہ روز ایم کیو ایم زون آفس میں کھلی کچہری لگائی ‘ جس میں ایم کیو ایم میرپور کے زون انچارج بلال مشکور بٹ ‘ انچارج سوشل فورم افتخار کھوکھر‘زون ممبربشارت شریف‘ عدنان مصطفی ‘ جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج نذیر مہر‘ ممتاز الراعی ‘ ملک فرید ‘ بشیر مغل و دیگر کے علاوہ عوا م نے بڑی تعداد میں شرکت کی ‘ عوام نے مختلف اداروں کے خلاف شکایات کے انبارلگادےئے ‘ محکمہ لوکل گورنمنٹ ‘ پولیس ‘ برقیات ‘ واپڈا ‘ منگلا امور ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ ایم ڈی اے عوام کی خدمت کے بجائے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں ‘میونسپل کارپویشن اور ایم ڈی اے کے اہلکاروں نے عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے‘ عوام نے محکمہ مال کے پٹواریوں کی کرپشن کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پٹواری لینڈ مافیا کے ایجنٹ بن چکے ہیں اور عوام ان سے محفوظ نہیں ‘ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھو کھر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکمہ جات کو وارننگ دی کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ‘ پولیس ‘ انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین کو تنخواہیں او رمراعات اس لئے ملتی ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں‘ عوام کو تنگ کرنے اورکرپشن کرنے کیلئے انہیں عوام کے خون پیسنے کی کمائی کے ٹیکسز سے تنخواہیں نہیں دی جاتیں اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو کڑا احتساب کیاجائے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کے حقوق کی محافظ ہے ‘ کسی کو عوامی حقوق غصب کرنے یا عوام کو ناجائیز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘ اگر ضلعی انتظامیہ ‘ پولیس اور دیگر اداروں کے حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو وہ راست اقدام پر مجبور ہو ں گی انہوں نے کہا واپڈا حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے عوام کی قربانیوں کے صلہ میں انہیں مفت بجلی فراہم کی جائے ‘ پٹواری لینڈ مافیاکے ایجنٹ بننے کے بجائے عوام کو سہولت دیں اگر آئندہ کسی پٹواری کی شکایت ملی تو وہ اسے میرپور بدر کردیں گے ‘ حکومت عوام کو فی الفور بنیادی سہولیات فراہم کرے ‘ سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور واٹر سپلائی سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام کوتنہا نہیں چھوڑا جائے ایم کیو ایم ہر پلیٹ فارم پر عوامی حقوق کاتحفظ کرے گا وہ میرپور کے عوام کو درپیش تمام مسائل اسمبلی میں اٹھائیں گے اورعوام کو بنیادی حقوق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔