کوٹلی میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کرنے اورماحول کوصاف ستھرابنانے کے لیے عنقریب کوٹلی میں سپیشل ڈے منائینگے ،ضلع سے تعلق رکھنے والے وزراء،ممبران کشمیرکونسل اورتمام مکاتب فکرشرکت کرینگے، شازیہ اکبر

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:44

کوٹلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)آزادکشمیرحکومت کی وزیرماحولیات وچیئرپرسن پی پی پی خواتین ونگ شازیہ اکبرنے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اورمسلمان کاشیوہ ہے اورصحت مند ماحول صحت مندہ معاشرہ کے وجودکے لیے ضروری ہے کلین اورنیٹ ماحول ہمارا ایجنڈاہے تمام محکمے صفائی ستھرائی مہم میں مل جل کرکرداراداکریں تمام مکاتب فکرجن میں تاجر،میڈیا،سول سوسائٹی،این جی اوزطلباء کرام،اساتذہ وغیرہ شامل ہیں خصوصی کرداراداکرتے ہوئے ماحول اورشہروں کوصاف ستھرابنانے کے لیے اپنابھرپورحصہ ڈالیں ہمیں اپنے چشموں،دریاؤں،ندی نالوں،پارکوں،محلوں،بازاروں،سڑکوں کوصاف ستھرابناناہوگاکوٹلی میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کرنے اورماحول کوصاف ستھرابنانے کے لیے عنقریب کوٹلی میں سپیشل ڈے منائینگے جس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے وزراء،ممبران کشمیرکونسل اورتمام مکاتب فکرشرکت کرینگے ان خیالات کااطہارانہوں نے ڈی سی آفس میں صفائی ستھرائی وماحول بارے منعقدہ ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈی سی چوہدری شوکت علی، ڈائریکٹرماحولیات سردارادریس کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیااورتجاویزدیں اجلاس میں اے ڈی سی کاشف حسین،قائمقام ایڈمنسٹریٹرالطاف گلہاروی،اے ڈی لوکل گورنمنٹ جہاندادعباسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعطیہ جیلانی،ایم ایس ڈاکٹرسرجن جہانگیر،ہیڈمسٹریس فرخندہ سلطانہ،ائکسین سردارمبشرسرفراز،اے ڈی ٹورازم ملک فیاض موسیٰ،ڈی ایف اوجنگلات ملک عبدالرحمن،چوہدری کریم،چوہدری سلیمان، کے علاوہ دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

وزیرماحولیات نے کہاکہ کوٹلی کی تمام تحصیلوں،قصبوں اورضلعی ہیڈکوارٹرزمیں صفائی ستھرائی اورماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے بھرپورمہم چلائیں گے ،کوٹلی کے تعلیمی اداروں کے اندرماحولیاتی کلبزکومتحرک کیاجائے گایونیورسٹیزاورکالجزکے طلباء کوبھی آن بورڈکرینگے انہوں نے کہاکہ مظفرآبادمیں کامیابی کے ساتھ مہم جاری ہے اس مہم کادائرہ کارآزادکشمیرکے تمام اضلاع تحصیلوں اورقصبوں تک پھیلائینگے ہمیں تمام محکموں کابھرپورتعاون درکارہوگاشہریوں سے بھی بھرپورتعاون کی توقع رکھتے ہیں ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ چین میں طلباء پودوں میں خودپانی ڈالتے ہیں کینیااورفلپائن کے اندرجنگلات کے تحفظ کوطلباء یقینی بنارہے ہیں ہم یہاں توقع رکھتے ہیں کہ ہمارے طلبہ بھی صفائی ستھرائی مہم اورماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے بھرپورکرداراداکرینگے ڈائریکٹرماحولیات سردارادریس نے کہاکہ آزادکشمیرمیں پولیتھن بیگزکے استعمال پرپابندی لگائی گئی ہے شہری ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپناکرداراداکریں ہم تمام محکموں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے اجلاس میں موجود تمام محکموں نے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دھانی کروائی