ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،وزیراعلی سندھ،قانون سازی بھی ہوچکی ہے، صوبے میں ملنے والی لاشوں کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے،پولیس اہلکاروں سمیت جو قتل وغارت گری میں ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی عوام کا مطالبہ بنائی جا رہی ہے ، پارٹی قیادت کے حکم پر زمین الاٹ کی گئی ہے ، غوث علی شاہ کی کامیابی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، صوبے میں ہرجگہ حکومت کی رٹ موجود ہے، صوبے میں گنے کی قیمت دوبارہ 182 روپے فی من مقرر کر دی ہے ، شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوجائے گی،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس
اتوار 7 دسمبر 2014 19:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی عوام کا مطالبہ بنائی جا رہی ہے ، پارٹی قیادت کے حکم پر زمین الاٹ کی گئی ہے ، غوث علی شاہ کی کامیابی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، صوبے میں ہرجگہ حکومت کی رٹ موجود ہے، صوبے میں گنے کی قیمت دوبارہ 182 روپے فی من مقرر کر دی ہے ، شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوجائے گی‘ ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،قانون سازی بھی ہوچکی ہے، صوبے میں ملنے والی لاشوں کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے،پولیس اہلکاروں سمیت جو قتل وغارت گری میں ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
وہ اتوار کو وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو،ڈاکٹر سکندر مندریو،علی گوہر مہر،صوبائی مشیر راشد حسین ربانی،وقار مہدی ودیگر بھی موجود تھے،ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،اس بارے میں قانون سازی بھی ہوچکی ہے اور حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کی مداخلت کے سبب اس کام میں تاخیر ہورہی ہے،آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی انتخابات صوبوں کی زمہ داری ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات بھی الیکشن کمیشن کے تحت ہوں،حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی کے قیام کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا مطالبہ تھا کہ نئی یونیورسٹی بنائی جائے جس پر ہماری پارٹی قیادت نے احکامات جاری کئیے اور ہم نے زمین الاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اسی لئیے نجی شعبے کے تحت بننے والی جامعات کی حوصلہ افزائی کریں گے قومی اسمبلی کے حلقے این اے215 سے نواب وسان کو انتخاب کو کالعدم قرار دیکر سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے سوال پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.