ٹوپی میونسپل سروسز تین دسمبر سے بند ٹوپی شہر گندگی کافلتھ ڈپو میں تبدیل سروس سٹرکچر اور آرگونوگرام منظوری تک اختجاج جاری رہے گا،ٹوپی میونسپل کمیٹی

پیر 8 دسمبر 2014 17:08

ٹوپی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)ٹوپی میونسپل سروسز تین دسمبر سے بند ٹوپی شہر گندگی کافلتھ ڈپو میں تبدیل سروس سٹرکچر اور آرگونوگرام منظوری تک اختجاج جاری رہے گاٹوپی میونسپل کمیٹی کے تمام ملازمین مطالبات کے حق میں اختجاجی جلسہ کیاجس سے میونسپل ایمپلائز یونین ٹوپی سی بی اے کے عہدیداروں رکشہ یونین رجسٹرڈ ٹوپی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلعی زمہ داروں نے خطاب کے دوران کیا اختجاجی جلسہ میونسپل کمیٹی ٹوپی میں منعقد ہوا جس سے میونسپل ایمپلائز یونین ٹوپی سی بی اے کے چیئرمین توفیق زمان،صدر سجاد خان ،جنرل سیکریٹری محمد فاضل پاکستان ورکرز فیڈریشن صوابی کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رفیق اور رکشہ یونین رجسٹرڈ ٹوپی کے صدر محمد رفیق نے الگ الگ خطاب میں کہا کہ تین دسمبرکو پورے صوبہ میں بلدیاتی اداروں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا جب تک تمام بلدیاتی ملازمین گریڈ 1سے16تک اپ گریڈیشن نہیں دیا جاتا سروس سٹرکچر ،تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی اور مستقل انتظام نہیں کیا جاتا اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاتا تب تک ہماری اختجاج جاری رہے گی اور ٹوپی میں کوئی میونسپل سروسز ملازمین نہیں کرے گی دوسری طرف ٹوپی شہر کے تمام سٹریٹ لائٹس بند اور شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)