پیپلزپارٹی شہیدبھٹووبینظیربھٹواورجیالوں کے لہوکے صدقے ہمیشہ زندہ رہے گی،محمدالیاس چوہدری

بدھ 10 دسمبر 2014 17:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ 1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹواورجیالوں کے لہوکے صدقے ہمیشہ زندہ رہے گی قوم کی خدمت پی پی پی اوراس کی قیادت سے بڑھ کرکسی نے نہیں کی پاکستان کوایٹمی ،میزائل قوت بنانے کاکریڈٹ ،اداروں کے قیام،جمہوریت اورپارلیمنٹ کے تحفظ کاکریڈٹ پی پی پی قیادت کوجاتاہے آزادکشمیرمیں ماضی میں برادری ازم،اقرباپروری اورلوٹ کھسوٹ کوفروغ دیاگیا ،پی پی پی تمام قبائل کاگلدستہ ہے ہماری پارٹی عوام ہیں کیونکہ شہیدبھٹونے کہاتھاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیںآ زادکشمیرکے عوام کوپی پی پی حکومت نے ایک سسٹم دیانوجوانوں کے لیے ادارے قائم کیے میڈیکل کالجزویونیورسٹیزکاقیام ایک خوا ب تھاجس کی تعبیرپی پی پی کی صورت میں نکلی ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج جس شخص کابیٹااپنے گھرہی کے اندرمیڈیکل کی تعلیم حاصل کررہاہے اس سے پوچھیں یہ اس کے لیے کتنابڑاتحفہ ہے پاکستان کے دوردرازکے کالجزمیں تعلیم حاصل کرنامشکل کام تھاانہوں نے کہاکہ میں ہرگھرکی دہلیزپرجاکرعوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہاہوں چیئرمین بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف علی زرداری،میڈیم فریال تالپور،وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پسے ہوئے طبقات کی جنگ لڑتے رہیں گے اقتدارعوام کی خدمت کاایک ذریعہ ہے وگرنہ ہم نے توگولیوں کوڑوں کی بوچھاڑاورپھانسی کے پھندوں پربھی عوام کے نعرے بلندکیے یہی وجہ ہے کہ آج بھی بھٹوپھانسی کے پھندے پرجھول کراورشہیدبی بی گولیوں کے سکارڈمیں جان کانذرانہ دے کرعوام کے دلوں میں زندہ ہیں ان کی شہادتوں کاقرض بلاول بھٹوکووزیراعظم بناکرقوم اتارے گی آنے والاکل شہیدبھٹوکے نواسہ اورشہیدبی بی کے لخت جگربلاول بھٹوکاہے نوجوان آگے بڑھ کربلاول کے قافلے میں شامل ہوجائیں دھرنوں ورقص کی سیاست آہستہ آہستہ دم توڑرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انقلاب اورفکرکانام ہے جس نے اپنے جیالے کارکن کوزبان عطاکی پاکستان میں جمہوریت اوراداروں کاوقارپی پی پی قیادت کے دم سے ہے اگرمردحرآصف علی زرداری جمہوریت کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے توآج سیاست کے اندر نوواردسیاستدانوں کی نااہلی کے باعث جمہوریت پٹری سے اترچکی ہوتی شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوجانوں کے نذرانے دے کرجمہوریت کوزندہ کیااورآصف علی زرداری نے اپنے ویژن سے جمہوریت کوبچایابھٹوزکے جیالے آئین،پارلیمنٹ اورجمہوریت کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے تک پیش کردینگے،انہوں نے کہاکہ پی پی پی پلیٹ فارم پر مزدور ، کسان ، طلباء ،محنت کش ،وکیل الغرض ہر مکتبہ فکر کے طبقات نظر آئیں گے انہوں نے کہاکہ 2016 کے انتخابات میں بھی کارکردگی کی بناء پرکامیابی حاصل کرینگے۔