نریندر مو د ی کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا خود تعین کرنیکا موقع دیں، اعظم انقلابی

بدھ 10 دسمبر 2014 17:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)مقبوضہ کشمیر میں محاذ آزادی کے سر پرست محمد اعظم انقلابی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیاہے کہ وہ کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا خود تعین کرنیکا موقع دیں ۔ محمد اعظم انقلابی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے محض طاقت کے بل پرکشمیریوں کا پیدائشی ، حق خود ارادیت غصب کر رکھاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اگر واقعی جمہوریت پریقین رکھتے ہیں تو انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر میں رائے شماری کے انعقاد کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اعظم انقلابی نے کہاکہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہے ہیں جبکہ بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث اہلکار آزادانہ گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو چاہیے کہ مجرم بھارتی فوجیوں کو قرار واقعی سزا دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔