ریاستی تشخص کا نعرہ لگانے والے جیئے بھٹو کا نعرہ مارنے کے بعد اب لطیف کھوسہ کے قدموں میں بیٹھ گئے ،نعمان زرگر

بدھ 10 دسمبر 2014 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر نعمان زرگر نے کہا ہے کہ ریاستی تشخص کا نعرہ لگانے والے جیئے بھٹو کا نعرہ مارنے کے بعد اب لطیف کھوسہ کے قدموں میں بیٹھ گئے ،اقتدار کے حصول کیلئے پاکستان کی مسترد شدہ قوت کے پاس حاضریاں لگانے والوں کا آئندہ الیکشن میں نام و نشان مٹ جائے گا ،پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے کے بعد مسلح افواج پاکستان کو متنازعہ بنانے کے لیے ریلیاں نکال کر اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے عوام میں بری طرح ناکام کو بے نقاب ہو چکے ہیں پی ٹی آئی کو ہی مسلم کانفرنس قرار دینے کی باتیں ،ملٹری ڈیمو کریسی کے نعرے کونسا تیاستی تشخص ہے ،نعمان زرگر نے کہا کہ جمہوریت کے نعرے مارنے اور اصلی و نقلی جمہوریت کی باتیں کرنے والے خود آمریت کی پیداوار اور مخصوص لوگوں کے اشارو ں پر سیاست کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ناراض لیگی راہنماؤں سے ملاقاتیں کرنے والے آزاد کشمیر کے اندر اقتدار سے محرومی کا رو نارو رہے ہیں مسلم کانفرنس کو گھر کی لونڈی بنانے اور اس مقام تک پہنچانے والے یہی کردار ہیں نعمان زرگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بڑی عوامی قوت اور اپوزیشن پارلیمانی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ،آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،تشخص اور فرسودہ نعرے اب آزادکشمیر کے عوام کو ورغلا نہیں سکتے ۔