عبدالرشید ترابی کاممتاز صحافی اور اینکر پرسن مشتاق منہاس کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:11

باغ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے ممتاز صحافی اور اینکر پرسن مشتا ق منہاس کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے مشتا ق منہاس کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر کہاکہ مشتاق منہاس کی والدہ عظیم خاتون تھیں،والدہ کی رحلت بڑا صدمہ ہے مگرہر فرد نے اس سفر پر جانا ہے،انھوں نے کہاکہ مشتاق منہاس کی والدہ نے اپنے پیچھے مشتا ق منہاس جیسے صحافی کو صدقہ جاری کے طورپر چھوڑ اہے،مشتاق منہاس نے اپنی صحافتی زندگی میں مظلوم کشمیرکی حمایت اور مظلوموں کی ہر سطح پر حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اللہ جہانیگر منہاس ،نگزیب منہاس اور نواز منہاس کو اپنی والدہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔

متعلقہ عنوان :