مرکزی سیرت کمیٹی کی اپیل پر ”شہرسنوارومہم“کے تحت آج مظفرآباد سمیت شہرومضافات میں صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کا آغازکیاجائے گا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:11

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء )جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کی اپیل پر ”شہرسنوارومہم“کے تحت آج اتوارکو دارالحکومت سمیت شہرومضافات میں صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کا آغازکیاجائے گا۔شہرکی تاجربرادری سمیت اہلسنت کی مختلف چھوٹی بڑی تنظیمیں اپنی بساط کے مطابق صفائی کے عمل میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران گھڑی پن دومیل،انجمن تاجران خواجہ بازاراپراڈہ،انجمن تاجران سبزی منڈی،بزم انوارمصطفیٰ سنڈھ گلی،انجمن تاجران امبوربازارسمیت دیگرنے سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کو یقین دلایاہے کہ میلادالنبیﷺ کی آمدپر ربیع الاول کا استقبال ”شہرسنوارومہم“سے کیاجارہاہے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کے مطابق”شہرسنوارومہم “کامقصدخدمت انسانیت کے جذبے کو فروغ دینااور عوام الناس میں ایک دوسرے کی تکالیف دورکرنے کاشعوربیدارکرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کا ہاتھ بٹانابھی ہے۔