عصرحاضرمیں امام احمد رضا خان بریلوی کے افکارسے رہنمائی حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،مرکزی سیرت کمیٹی

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:41

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخاں بریلوی رحمة اللہ علیہ کے یوم وصال کی مناسبت سے المصطفیٰ کمپلیکس سنٹرکل پلیٹ میں ’دعائیہ تقریب منعقدہوئی۔جس میں علماء ومشائخ سمیت مختلف شعبہ ہاء زندگی کے افرادنے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی،سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا،علامہ محمدپرویزقریشی ودیگرعلماء کرام نے اعلیٰ حضرت  کی دینی وملی خدمات پر زبردست الفاظ مین خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ اعلیٰ حضرت  کی ہرہراداسنت مصطفی اورآپکی پوری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عبارت ہے ۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان کو اللہ رب العزت نے بے انتہاذہانت وفطانت سے نوازاتھا۔

(جاری ہے)

آپ  اپنے علمی فضل وکمال کی بناء پر محض 15سال کی عمرمیں مسندِفتاویٰ پر فائز کردئے گئے تھے۔آپ بچپن سے ہی ملنسار،خوش خلق اورحلیم الطبع تھے۔

آپ  نے کم وبیش 50علوم پردسترس حاصل کی ۔جن میں بطورخاص علم حدیث،علم فلکیات،علم ریاضی،علم الاعداد،علم فقہ،علم نحو،علم فلسفہ،علم منطق،علم طب،علم سائنس،علم الکلام اور دیگر علوم شامل ہیں۔آپ کی ایک کرامت یہ ہے کہ آپ کو لوگ وضع قطع سے حافظ جی کہہ کر پکارتے تھے۔آپ کو یہ شاک گزراکہ لوگ آپ کو حافظ قرآن کہتے اور سمجھتے ہیں، مگر آپ  نے قرآن کریم حفظ نہیں کیا۔

اسی جستجومیں قرآنِ کریم حفظ کرناشروع کردیا۔روزانہ ایک سپارہ حفظ کرتے اوررات کو نمازِ تراویح میں سنادیتے۔اس طرح ایک ماہ کے قلیل عرصے میں پوراقرآنِ کریم حفظ کرلیا۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حضرت کی جذبہ ء عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوب کر لکھی ہوئی نعتیں آج سوسال سے زائدعرصہ گذرنے کے باوجود زبان زدعام ہیں۔”سب سے اولیٰ واعلیٰ ہمارانبی ،صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام “جیسے کلام آج بھی مسجدومحراب سے گونجتے عشق و محبت وادب ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشبو بکھیررہے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوب کر ایک ہزارسے زائد کتب تصنیف فرمائیں۔آپ کا ترجمہ قرآن ”کنزلاایمان “حقیقی معنوں میں دین وایمان کی سلامتی کی کنجی ہے۔ اس ترجمہ قرآن نے پوری دنیامیں ادب ومحبتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے جو شہرت پائی‘ اپنی مثال آپ ہے۔آپ کاترجمہ ء قرآن عشق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاص پہچان عطاکرتاہے۔

آپ  نے محبت وعشق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈوب کر نعتیں لکھیں،آپ کانعتیہ کلام ”حدائق بخشش“ وہ مجموعہ کلام ہے جس کو پڑھ کر ایک سچاغلام ِ مصطفےٰ بلامبالغہ نعت کی صوررت میں قرآن پڑھتاہوادکھائی دیتاہے۔علماء کرام نے کہاکہ عصرحاضرمیں اعلیٰ حضرت کے افکارسے رہنمائی حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔آپ نے تحریک پاکستان کی کامیابی مین بھی نمایاکرداراداکیااور قوم کو متھدکرنے مین کلیدی ذمہ داری اداکی۔اس موقع پر سانحہ پشاور میں جاں بحق وزخمی ہونیوالے افرادکے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔شہداء کے بلندی ء درجات کے لئے خصوصی دعابھی کی گئی۔