چینی نائب وزیر نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ،
تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں اور بہت جلد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا،وزیراعظم نواز شریف، پاکستانی عوام چینی صدر کا دورہ پاکستان کیلئے شدت سے انتظار کررہے ہیں تاکہ مہمان نوازی کا موقع ملے ،ملا قا ت کے موقع پر چینی نائب وزیر سے خواہش کا اظہار
جمعہ 19 دسمبر 2014 22:45
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چینی نائب وزیر سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی عوام چینی صدر کا دورہ پاکستان کیلئے شدت سے انتظار کررہے ہیں تاکہ مہمان نوازی کا موقع ملے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے نائب وزیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چینی نائب وزیر نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں دہشتگرد ہلاک اور پکڑے جاچکے ہیں نواز شریف نے کہا کہ تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں اور بہت جلد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا نواز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جزو ہیں اور پاکستانی عوام خاص طور پر چین کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں اور قوم چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے منتظر ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.