ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 22 دسمبر 2014 13:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے گے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری شدید سردی کی لہر کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے جس کی وجہ سے موٹروے ایم ون اور ائرپورٹ پر پرازوں کے اوقات بھی متاثر ہونگے موٹروے لاہور تا پنڈی بھٹیاں آج منگل کو صبح تک بند رہے گے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے آج ملک میں بڑے شہروں میں درجہ حرارت اسلام آباد میں 3، لاہور میں 4، کراچی 10، پشاور 3، کوئٹہ صفر، سکردو منفی 5، قلات منفی 7، سکردو منفی 5، پارا چنار، دیر استور ، گلگت منفی 3،ہنزہ ، چترال ، مالم جبہ منفی 2، ژوب میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :