ڈیرہ اسماعیل خان، دھند کے باعث کاروبار زندگی بند ہو کر رہ گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 22 دسمبر 2014 16:50

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) ڈیرہ اسما عیل خان میں گذشتہ ایک ہفتہ سے چھائی شدید دھند نے کاروبار زندگی ٹھپ کرکے رکھ دیا ہے، شدید دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا، دفاتر میں ملازمین کی حاظری کی شرح کم ہوگئی ہے جبکہ بازاروں میں بھی خریداروں کی تعداد میں واضح کمی محسوس ہو رہی ہے، شدید سردی کی بدولت لنڈا بازار میں عوام کی ایک بڑی تعداد خود کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے لیئے گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف دیکھنے کو ملتی ہے جہاں عوامی طلب کی بدولت اشیاء کی ریٹوں میں اچانک اضافہ کی شکایات محسوس ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شدید سردی کی بدولت ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس پر نزلہ، زکار، گلے کی خرابی اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :