مقبوضہ کشمیر میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

منگل 23 دسمبر 2014 15:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں پانی سپلائی کرنیوالے نلکوں میں پانی جم گیا۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر شہر میں پورا دن موسم ابرآلود رہا ،وادی کے سونہ مرگ زوجیلا ، گگن گیر ،گمری، کیپٹن موڈ کے پہاڑی علاقوں،گلمرگ،پہلگام ،کوکر ناگ ، سادھنا ٹاپ ، پھرکیاں ٹاپ، زیڈ گلی اور پیر پنچال کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔

(جاری ہے)

ضلع گاندربل کے علاقے گنڈ کنگن کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ ضلع کپواڑہ کے میدانی علاقوں میں بارش ہو ئی ہے۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ خطے کے علاقے لہہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی13 جبکہ کرگل میں منفی12ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جس کے باعث خطے میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلگام میں منفی3.6، گلمرگ میں منفی2.8 اور کوکرناگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :