مقبوضہ علاقے میں نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر

بدھ 24 دسمبر 2014 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کا اہم اجلاس کنونیئر سید یوسف نسیم کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوص کیا گیا ۔مقررین نے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد انتخابی ڈھونگ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی جموں وکشمیرمیں منعقد ہونے والے ڈھونگ انتخابات سے نہ تو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت متاثرہوئی اور نہ ہی آئندہ ایسا ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈھونگ رچا کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔ مقررین نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا ۔ اجلاس کے اختتام پر حریت قائدین نے شہدائے جموں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

متعلقہ عنوان :