30دسمبر کو ہٹیاں بالا میں ہونے والا جلسہ مجارحکومت کے منہ پر طمانچہ ہو گا ،رفاقت زمان

اتوار 28 دسمبر 2014 14:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ کوٹلہ محترمہ نورین عارف کی قیادت میں30 دسمبر کو ہٹیاں بالا ہونے والے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ کوٹلہ کے جنرل سیکرٹری رفاقت زمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ 30دسمبر کو ہٹیاں بالا میں ہونے والا جلسہ مجارحکومت کے منہ پر طمانچہ ہو گا ،قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کشمیریوں کے دل کی دھڑکن بن چکے ہیں ،ہٹیاں بالا جلسے میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ کوٹلہ محترمہ نورین عارف کی قیادت میں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا بھر پور استقبال کرے گی ،حلقہ کوٹلہ کی یوتھ ونگ کے سینکڑوں کارکنان جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی ،حلقہ کوٹلہ کی یوتھ ونگ جلسے کی کامیابی کے لیے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور پہلا قافلہ 29دسمبر کی شام کو کوٹلہ سے روانہ ہو گا -

متعلقہ عنوان :