کام کرنامشکل اور تنقید کرنا اآسان ہے ،ملک جاوید،

اپوزیشن موجودہ حکومت کے تاریخی اور قومی نوعیت کے کام پر پردہ ڈال کر ٹوٹی نکلے کی سیاست کوپروان چڑھارہی ہے

اتوار 28 دسمبر 2014 14:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی شاردہ یونین کونسل کے صدر ملک جاوید نے کہاہے کہ کام کرنامشکل اور تنقید کرنا اآسان ہے ،اپوزیشن موجودہ حکومت کے تاریخی اور قومی نوعیت کے کام پر پردہ ڈال کر ٹوٹی نکلے کی سیاست کوپروان چڑھارہی ہے ۔وزیراعظم چودھری عبدالمجید کی قیادت میں موجودہ دور حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کام ماضی کے 65سالوں پر بھاری ہیں ، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نیلم کی بلاتخصیص تعمیروترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں، شاہراہ نیلم میں متعدد پلوں کی تنصیب سے شاہراہ نیلم کاسفر آسان جبکہ مواصلاتی سسٹم کی فراہمی سے نیلم گلوبل ویلج بن چکاہے ، اپوزیشن کو موجودہ حکومت اور وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید کے اقدامات سے پیٹ میں مروڑ پھر رہے ہیں آئندہ الیکشن نیلم سے پاکستان پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی سے جیتے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیلم ویلی 15سال انڈین فائرنگ سے متاثرہ ہوکر ترقی میں باقی اضلاع سے 50سال پیچھے رہی گئی تھی جس موجودہ وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے نیلم میں ہائیڈرل کے شعبہ کوترقی دیکر تعلیمی میدان میں بھی انقلاب برپا کرتے ہوئے میرٹ پر ملازمتیں دیکر نیلم کے غریب عوام کودہلیز پر سہولیات فراہم کی ہیں انہوں نے کہاکہ چند سال قبل نیلم کاسفر جان جوکھوں کاکام تھا لیکن آج الحمداللہ شاہراہ نیلم پر درجنوں پلوں کی تنصیب سے سفر انتہائی آسان ہوچکاہے ، انہوں نے کہاکہ شاردہ میں ڈیجیٹل ایکسچینج ، اور تعمیراتی کاموں کاسہراوزیرتعلیم کوجاتاہے آئندہ الیکشن میں وزیر تعلیم کونیلم سے بھرپور کامیابی دیکر دوبارہ اسمبلی میں اپنا نمائندہ قائم کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی آبیاری کرنا پی پی کارکنان اپنافرض سمجھتے ہیں۔