درودوسلام ،محافل میلادالنبی ﷺکا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، مظفرآبادمیں دس سے زائدمقامات پر محافل،

خواتین کی محافل میں وجدانی کیفیت،معصوم بچیوں کے لبوں پر درودوسلام کے ترانے گونجنے لگے، فضاصلوٰة وسلام سے معطرہوتی رہی

اتوار 28 دسمبر 2014 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) دارلحکومت مظفرآبادسمیت مضافاتی علاقوں میں درودوسلام اور محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،خواتین کی محافل میں وجدانی کیفیت،معصوم بچیوں کے لبوں پر مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پردرودوسلام کے ترانے گونجنے لگے۔دس سے زائدمقامات پر محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاانعقاد، فضاصلوٰة وسلام سے معطرہوتی رہی،مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کے مطابق دارالحکومت میں گذشتہ شب برخانہ نظامی برادران سینٹرل پلیٹ،انجمن عاشقان مصطفی اپرچھتربرخانہ جمیل احمدقریشی ،برخانہ بابرحسین اعوان سینٹرل پلیٹ، بنی حافط شریف ہٹیاں بالا،میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس راڑہ،طارق آباد،شوکت لائن ،شاہناڑہ محلہ ، نلوچھی،برخانہ شکیل احمدکیانی اپر چہلہ سمیت دیگرمقامات پر محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک کے معروف ثناء خوان رسول نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں علمائے کرام نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضورسرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اللہ رب العالمین کا سب سے بڑاانعام اور سب سے بڑی رحمت ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلادپر خوشی کااظہارعین ایمان اور توحید کی ترویج واشاعت کا زریعہ ہے۔دنیامیں امن ومحبت اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادلازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ حضورسرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اورغیرمشروط محبت ناگزیرہے اورمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کاانعقاد اس کیلئے ضروری ہے۔