لیگ ن کے تمام کارکنان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں‘آصف مصطفائی

پیر 29 دسمبر 2014 15:34

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کہاہے کہ سیاسی قیادت اور کارکنان کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہمیں پہلے ملک کو بچانا ہے ‘ پہلے اپنے معصوم بچوں کو بچانا ہے ‘ پہلے ملک سے خوف اور وحشت کے بادل ختم کرنے ہیں تاکہ عوام سکون کی نیند سو سکیں ‘ مائیں بلاخوف و جھجک اپنے بچوں کو سکول بھیج سکیں اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر دہشت گردوں کے واضح پیغام دیں کہ ان کے خلاف پوری قوم متحد ہے اوراگر انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو انہیں نیست و نابود کردیا جائیگا، دیر آید ‘ درست آید اب مزید وقت ضائع کئے بغیر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے دلیرانہ اقدامات اور فیصلے کرنا ہوں گے ، مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اورہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے کسی بڑی سی بڑی قربانی سے دریغ بھی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بیرونی طاقتوں کا ہمیشہ سے یہی ماٹو رہاہے کہ بیرونی سرمایہ کاری نہ ہوسکے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچنے کے بجائے سیکورٹی مسائل میں ہی الجھی رہے،وقت کاتقاضا ہے کہ قوم متحد ہوجائے اوریکجان ہوکر ہی بیرونی طاقتوں کامقابلہ کیاجاسکتاہے ،عالمی سازشوں کا قلع قمع کرنا وقت کی عین ضروری ہے۔