ہم بھٹوز نظریات کی آبیاری کیلئے جاندارکرداراداکریں گے‘ایل بی فاروقی

پیر 29 دسمبر 2014 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)پیپلزٹریڈرز ونگ آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایل بی فاروقی نے کہاکہ بھٹو شہید اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی مکمل معاشی ،سماجی اور سیاسی نظریہ دیا ،شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدنے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا اور ملک دشمنوں نے انھیں لیاقت باغ میں شہید کروا کے ملک توڑنے کی سازش کی لیکن پارٹی قیادت نے ملک کی مضبوطی کے لیے اس وقت بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمنوں کے ارادوں کو مٹی میں ملایا  ایل بی فاروقی نے کہا کہ کسی جماعت کے لیڈروں نے بھی اپنے خاندان قربان نہیں کیے جس طرح بھٹو شہید نے اپنے بیٹوں اور بیٹی کو ملک پر قربان کر کے ثابت کرد یا کہ غریبوں،طلباء اور ھاریوں کے لیے اپنی جانوں کو بھی قربان کر سکتے ہیں بھٹو شہید نے سیاست کو آنے والے سیاست دانوں کے لیے بہت مشکل کر دیا ہے کیوں کہ جانیں کا رکنوں کی قربان نہیں کروانی بلکہ خود اپنی جانوں کی قربانی دینی چاہیے،انہوں نے کہاکہ ہم بھٹوز نظریات کی آبیاری کیلئے جاندارکرداراداکریں گے ۔