وادی لیسوا ہ میں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں مذہبی جوش وجذبہ اورایمانی ولولے سے زور وشور سے جاری

پیر 29 دسمبر 2014 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)وادی لیسوا ہ میں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں مذہبی جوش وجذبہ اورایمانی ولولے سے زور وشور سے جاری ،لیسوا ہ بازارسمیت مضافاتی علاقہ جات کوسجانا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق جشن عیدمیلادالنبی کے حوالے سے وادی لیسواہ میں مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زعماء مختلف مساواتی مساجد میں پروگرامات منعقد کرکے مقامی کمیونٹی میں خوف خدا اورحب رسول کواجاگرکرنے کے لئے اپنے مذہبی فرائض منصبی کو سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلے میں مقامی بزرگ استاد رہنماء اپنے دیگر ساتھیوں مولانا محمدسعید چشتی ، مولانالطف الرحمن، طیب الرحمن ، خبیبرالحق رضوی  شیخ معراج خالد ،مفتی عدیل آفتاب کے ہمراہ لیسواہ کی مضافاتی مساجد جن میں لیسواہ کھٹیاں  کنار بیلہ  باڑی  دومیلاں  موریاں میں اب تک جشن عیدمیلادالنبی کے حوالے سے پروگرامات اختتام پذیر کرچکے ہیں  نعت خواں خانی زمان اُن کے ہمراہ لوگوں کے دلوں میں عشق مصطفی کواجاگرکرنے میں اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیں جبکہ مرکزی جاعت اہل سنت کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ معراج خالد ملک کودرپیش سب سے بڑے چیلنج دہشت گردی کے حوالے اور ملک کے استحکام و افواج پاکستان کے ایمان فروز کردار کے حوالے سے لوگوں میں شعوراجاگرکررہے ہیں لیسواہ کی دھرتی ”نعرہ رسالت ، یا رسول اللہ “ کے نعروں سے گونج رہی ہے مساجد میں محافل کے انعقاد سے سول سوسائٹی میں حب رسول اورخوف خدا اجاگرکرنے میں مرکزی جماعت اہل سنت کے علماء کرام اپنا کرداراداکررہے ہیں ۔