صوبائی دارالحکومت میں فیکٹری ایریا میں صبح ناشتہ بناتی خاتون اپنی تین بیٹوں سمیت گیس سلنڈر کے دھماکہ کے باعث شدید زخمی ہو گئیں

پیر 29 دسمبر 2014 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں فیکٹری ایریا میں صبح ناشتہ بناتی خاتون اپنی تین بیٹوں سمیت گیس سلنڈر کے دھماکہ کے باعث شدید زخمی ہو گئیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فیکٹری ایریا کے علاقے ستارہ کالونی کے رہائشی منشاء کی اہلیہ ثمینہ بی بی گزشتہ روز صبح کے وقت اپنے اہل خانہ کیلئے ناشتہ بنا رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر ایک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ثمینہ بی بی اپنی 3 بیٹیوں سمیت شدید زخمی ہو گئیں۔ دھماکہ کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ عینی شاہدوں کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ کے باعث نزدیک کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اچانک دھماکہ سے ایسا محسوس ہوا جس کوئی دہشتگردی کی واردات ہو گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :