حضورﷺ کا میلاد منانے والے خوش قسمت ہیں، آپ کی آمد سے جہالت اور اندھیرے ختم ہوئے، چودھری خلیل احمد بدلی،

میلاد منانے کی جگہ پر خداوند کریم کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 13:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حضور ﷺ کا میلاد مناتے ہیں۔ آقا دو جہاں ﷺ کی آمد سے جہالت اور اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف اجالا ہی اجالا ہو گیا۔ جس جگہ نبی کریم ﷺ کی میلاد منایا جائے اس جگہ خداوندکریم کی رحمتوں کا نزول ہو تاہے۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما چوہدری خلیل احمد بدلی نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حضور کی آمد پر خوشی منائی جائے گی حضور کی آمد ہی کی وجہ سے دنیاو جہاں ،کل کائنات کو اللہ تعالیٰ نے تخلیق کیا ہے حضور کے دنیا میں آمد کی وجہ سے جہالت کا خاتمہ ہوا نور کی روشن کرن دنیا میں آئی حضور کی وجہ سے کائنات تخلیق ہے اللہ تعالیٰ کے محبوب پیار رسول ہیں آپ کو دنیا میں اللہ تعالیٰ نے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے ہم حضور کا میلاد پاک منا کر خوشی اس لیے مناتے ہیں کہ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کہ ہم حضور سے محبت کریں جس شخص نے دنیا کی تمام چیزوں سے بڑھ کر حضور سے محبت نہیں کی اس کا ایمان ہی مکمل نہیں ہوتا حضور کی دی گئی تعلیمات پر ہمیں عمل پیرا ہونا چاہیے حضور کی زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ دیگر اقوام کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئی ہے اس کی بڑی وجہ دین محمدی سے دوری ہے ہمیں اپنے سینوں میں جھانک کر دیکھنا ہو گا کہ ہماری ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے آج کی نوجون نسل کی تربیت بہت ضروری ہے ا ن کے دلوں میں محبت رسول اجاگر کی جائے میلاد النبی کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرایا جائے۔