ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا محکمہ موسمیات ، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

جمعہ 2 جنوری 2015 13:16

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ سے اسکردو میں پارا منفی 12 ہوگیا  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 8، گوپس منفی6، کوئٹہ اور گلگت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 2، لاہور 4 اور کراچی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ منفی پانچ، کالام میں منفی چار، لوئردیر، قلات، مالم جبہ منفی تین، ڑوب، رسالپورمنفی دو، چترال، میرکھانی، دروش، بونجی اور دالبدین میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ مزید کم رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا  مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :