کھوئی رٹہ ،بھیال جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ،لاکھوں روپے مالیت کے چیل کے درخت جل کر خاکستر

ہفتہ 3 جنوری 2015 17:18

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) کھوئی رٹہ بھیال جنگل میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے مالیت کے چیل کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے گارڈ اکیلا ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ بھیال کمپارٹ نمبر 23 جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے چیل کے درخت جل کر خاکتسر ہو گئے جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے چرند پرند بھی جل گئے جنگل کا رکھوالا گارڈ چوہدری کبیر اکیلے ہی آگ بجھاتا رہا عوام علاقہ نے گارڈ چوہدری کبیر کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے آگ بجھانے کی اکیلے کوشش کی ۔