بڑھتے ٹریفک مسائل کے پیش نظر ویو پوائنٹ کے ملحقہ ایریا کو پارکنگ کیلئے استعمال کیا جائیگا، صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے، راجہ امجد پرویزعلی خان

ہفتہ 3 جنوری 2015 17:19

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویزعلی خان نے میرپور میں بڑھتے ٹریفک کے مسائل کے پیش نظر ویوپوائنٹ کے ملحقہ ایریا میں کچرا اور کوڑا کرکٹ پھینکے پر پابندی لگا کر اس ایریا پارکنگ کے استعمال کیلئے ہدایات جاری کی اور موقع پر کام شروع کروایا ۔ جس پرمیونسپل کارپوریشن نے ایریا کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ۔

میاں محمد روڈ کے عقب میں ویوپوائنٹ کے ملحقہ ایریا سے تجاوزات کو ختم کر کے تین دن کے اندر روڈ نکالنے کی ہدایت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز،ڈی آئی جی میرپور ڈاکٹر خالد محود چوہان ،ڈپٹی کمشنر چوہدری محمدطارق ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر چوہدری ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غلام رسول عوامی ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب کے علاوہ ٹیکنکل سٹاف ،انجینئرزاور چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ ویوپوائنٹ کا وزٹ کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز نے کہا کہ چوک شہیدا ں میں واقع کروڑو ں روپے مالیتی جگہ عرصہ دراز سے گندگی کا ڈھیر بنی ہوئی ہے جبکہ چوک شہیداں کے ارد گرد تمام کمر شل ایریا میں پارکنک نہ ہونے کے باعث ٹریفک اور پیدل چلنے والے افراد کو سنگین صورتحال کا سامنا تھا کاروباری حضرات کا کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں جس پرکمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز نے گزشتہ صبح ضلعی اور ڈویژنل آفیسران کے ہمراہ ویوپوائنٹ کا دورہ کیا اور موقع پر اہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کروڑو روپے مالیت کی جگہ کو گندگی کی نظر نہیں کیا جاسکتا میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران اس جگہ کو فوری طور پر پارکنگ کے لئے استعمال میں لائیں اس طرح انھوں نے ویو پوائنٹ پبلک پارک کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پارک کی ناگفتہ بے حالت پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کارپوریشن حکام سے کہا کہ پارک کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے یہاں فوری نگرانی کا اہتمام کیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ انتظامیہ کارپوریشن کے حکام پیش کرے ۔

اس طرح کمشنر میرپور نے میاں محمد روڈ پر تعمیر شدہ پلازہ جات کے عقب کے واقع جگہ پر سڑک کی فوری تعمیر کرنے ہدایت کی۔تاکہ یہاں روڈ پارکنگ کے بڑھتے دباو کو کنٹرول کیا جاسکے ۔اس موقع پر کمشنر میرپور نے گفتگو کر تے کہا کہ تعمیر ترقی اور شہر کی بہتری کے شہر کے منصوبو ں کے لئے وزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری عبدالمجیدکی اہدیت پر عمل کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کبھی بھی عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے فنڈز کو آڑے نہیں آنے دیا ۔

انھوں نے کہا کہ پی سی ون ، کمیٹیوں اور خط وکتابت سے وقت ضائع نہ کیا جائے ۔تعمیر ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں اقدامات کئے جائیں ۔قبل ازیں کمشنرآفس میرپورمیں ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرمیرپورڈویژن نے کہاکہ میرپورشہرکے اندر مضرصحت ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے میرپور شہرکے انٹری پوائنٹس پر دودھ کی سپلائی کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے نظام کو موثربنایاجائے اورمضرصحت دودھ کو فوری طورپرتلف کیاجائے اور مضرصحت اورملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔