صحافیوں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی‘طاہر کھوکھر

منگل 6 جنوری 2015 14:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے مقامی اخبار کے ایڈیٹر پر پولیس تشدد وار صحافیوں کے ساتھ پولیس حکام کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں و افسروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی جنگ میں میڈیا کا ساتھ دیا۔ آزادکشمیر میں صحافت پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔ کسی کو بھی ریاست کو پولیس سٹیٹ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔