کوٹلی، اللہ تعالی نے حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے، شازیہ اکبر چودھری

بدھ 7 جنوری 2015 16:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)پی پی پی آزادکشمیرلیڈیزونگ کی صدر،وزیرماحولیات شازیہ اکبرچوہدری نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت بناکربھیجاہے، محسن انسانیت اورمحبوب خداحضرت محمدمصطفیﷺ کامقدس دن 12ربیع الاول کو دنیابھرمیں عقیدت واحترام سے منایاجاتاہے نبی آخرالزمان ﷺ ہی وہ مبارک ہستی ہیں جن پراللہ تعالیٰ کے فرشتے اوراس کے بندے دن رات درودپاک بھیجتے ہیں اورتاقیامت بھیجتے رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ عابدہ ملک گرلز ہائی سکول میں منعقدہ محفل میلاد ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،محفل میلادﷺ کی تقریب سے صدرمعلمہ فرخندہ سلطانہ ودیگراساتذہ وطالبات نے بھی خطاب کیا،نعت خوانی ہوئی اوردرودوسلام کی محفل کابھی اہتمام کیاگیاشرکاء میلاد میں لنگربھی تقسیم کیاگیا،محفل میلادسے خطاب کرتے ہوئے وزیرحکومت نے کہاکہ کوٹلی اولیاء کی سرزمین اورعشق رسول ﷺ رکھنے والے زندہ ضمیرمسلمانوں کی دھرتی ہے اپنے سینے اوردل میں عشق رسول ﷺ رکھنے والے عاشقان مصطفیﷺ جشن میلادالنبی ﷺ پورے جوش وجذبے کے ساتھ منائی اورپنے گھروں میں محفل میلادکاانعقادکریں،انہوں نے کہاکہ اگرحضورپاک ﷺ اس دنیامیں تشریف نہ لاتے توپھراللہ تعالیٰ دنیاہی نہ بناتااورنہ ہی ہم پیداہوتے ،یہ جہاں اورتمام جہان حضوراکرم ﷺ کی نسبت سے ہیں۔