مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اچانک جاتلاں بازار میں چھاپہ ، متعدد دکانداروں کو جرمانے

بدھ 7 جنوری 2015 17:37

جاتلاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء )مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی سردار سرفراز خان کا اچانک جاتلاں بازار میں چھاپہ ، متعدہ دوکاندار ں کو جرمانے ، وزن میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائی جاری رہیگی عوام علاقہ سول سوسائٹی اور انجمن تاجراں تعاون کریں تا کہ زیادہ قیمت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کا مکمل خاتمہ ہو سکے مجسریٹ کی چیکنگ پر عوام علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اسی طرح کی چیکنگ سے عوام کو ضرور ریلیف ملے گا تفصیلات کے مطابق مجسریٹ پرائس کنٹرول کیمٹی سردار سرفرازخان کا جاتلاں بازار میں بمہ پولیس چوکی جاتلاں اچانک چھاپہ ، مجسریٹ کا نام سنتے ہی متعدہ دوکاندار بھاگ گے چیکنگ کے دوران سردار سرفراز خان نے ناقص وزن میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو 4000ہزار روپے نقد جرمانے کیے اور آئندہ کے لیے وارنگ دی کہ کسی نے غیر معیاری اشیاء وزن میں کمی کرنیکی کوشش کی تو وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائیگا قانون تمام لوگوں کیلئے مساوی ہے انھوں نے کہا کہ رزق حلال میں برکت ہے وزن میں کمی کرنے والے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے اللہ اور قوم کے چور ہیں ایسے لوگوں کیخلاف بھر پور کارروائی جاری رہیگی۔