انجمن محبا ن مصطفی ﷺ کہوڑی پل و چھلپانی یونٹ کے زیراہتمام عظیم الشان و فقید المثال محفل میلادا لمصطفیٰ ﷺ کل ہوگی

جمعرات 8 جنوری 2015 13:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)انجمن محبا ن مصطفی ﷺ کہوڑی پل و چھلپانی یونٹ کے زیراہتمام عظیم الشان و فقید المثال محفل میلادا لمصطفیٰ ﷺ آج ہوگی ،جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ محفل نعت آج بروز جمعة المبارک 9جنوری بعدازنماز عشاء جامع مسجد شریف نوارانی کہوڑی پُل میں انعقاد پذیر ہوگی ،محفل میلادالنبی ﷺ سے ادارہ منہاج القرآن لاہور سے ممتاز عالم دین علامہ خضر حیات خصوصی خطاب کریں گے ،جبکہ معروف ثناء خوان طاہر علوی آف مری سمیت دیگر ثناء خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقید ت کے پھول نچھاور کریں گے ،محفل میلاد میں الحاج میاں محمد شفیع جھاگوی خصوصی شرکت و دعا کریں گے ،محفل میلاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،یہ بات سیکرٹری اطلاعات انجمن محبان مصطفی ﷺکہوڑی پُل عنایت الہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔