میر پور کے تمام بزرگ سیاسی و سماجی شخصیات سے بلا تمیز و بلا تحصیص ملا قاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے‘ سالار ریاض احمد

جمعرات 8 جنوری 2015 13:50

میر پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) سالار ریاض احمد نے کہا کہ میر پور کے تمام بزرگ سیاسی و سماجی شخصیات سے بلا تمیز و بلا تحصیص ملا قاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان تمام بزرگ سیاستد انوں کی مشاورت کے بعد وہ ایک سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے جو مقبوضہ ریاست جمو ں کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزاد کرانے اور آزاد خطہ میں کشمیریوں کے کاموں میں بہتری لانے کے لئے اعلی سطح پر حکومت سے معاونت کریں گے ہماری سب سے پہلی ترجیح مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارت سے نجات اور آزاد خطہ میں سے بت اور جہالت کودور کرنا ہمارا ہدف ہے آزاد کشمیر سے رشوت اور پلاٹوں کی کرپشن کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس ماہ کے آخر میں وہ ایک پریس کانفرنس کر کے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر ایک حساس علاقہ ہے یہاں کے پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیاں بیروزگاری کا شکار ہیں۔ کم وسائل کے باعث ہزاروں نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دے سکتی۔ ہم آزاد خطہ میں ایک ایسا نظام لانے کی کوشش کریں گے کہ لوگوں سے احساس محرومی ختم ہو جائے گامیکی تبدیلی سے فرسودہ نظام کی تبدیلی سے ہی ہم دگر گوں حالات پر قابو پا سکتے ہیں۔ لوگوں کو درپیش مسائل ہم ان کی دہلیز پر حل کرنے کے اقدامات ٹھائیں گے۔ سالار ریان احمد نے کہا کہ گذشتہ 67سالوں میں آزادکشمیر میں قائم ہونیوالی حکومتوں میں سے مجید حکومت نے تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں۔