نیوسٹی کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانیں دیں گے‘راجہ تسلیم انجم

جمعہ 9 جنوری 2015 15:57

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) نیوسٹی کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانیں دیں گے ۔نیوسٹی مسائل کا گڑھ بن چکا واپڈااور آزادکشمیر حکومت فی الفو ر نیوسٹی کے کام شروع کروائے ۔کل بروز ہفتہ 10-1-2015کو ینگ ایکشن فورم اور دیگر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ذیلی کنبہ جات ،سوئی گیس ،سٹیڈیم ،قبرستان کاکام ،بچوں اور بچیوں کے لیے کالجز ،نیوسٹی کے ادھورے کاموں سمیت نیوسٹی کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور دیگر مسائل حل کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر ینگ ایکشن فورم راجہ تسلیم انجم نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید لوگوں کی داد رسی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اگر وعدے پورے نہ کیے تو حالات کی تمام طر ذمہ داری وزیراعظم اور واپڈا پر عائد ہو گی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا مزید لوگوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید جب سمجھتے ہیں کہ اقتدار ان کو سو سال کے بعد ملا ہ انہیں پتہ ہونا چاہیے اقتدار آنی جانی چیز ہے عوام سے کیے گئے وعدے فی الفو پورے کریں ۔