پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کے انتخابات مکمل زاہد سلطانی بلا مقابلہ صدر منتخب

ممبران کی طرف سے سابق صدر امتیاز احمد اور منتخب صدر زاہد سلطانی کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا گیا

اتوار 11 جنوری 2015 14:51

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کے انتخابات مکمل زاہد سلطانی بلا مقابلہ صدر منتخب ، نائب صدر مناظر ہاشمی، سیکرٹری جنرل زاہد عباس عباسی ، سیکر ٹری اطلاعات اظہر محمو د کھوکھر، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال مغل منتخب تفصیلات کے مطابق پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کے انتخابات مکمل ہو گئے جس کے مطابق زاہد سلطانی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ نائب صدر مناظر ہاشمی ، سیکرٹری جنرل زاہد عباس عباسی ، سیکر ٹری اطلاعات اظہر محمو د کھوکھراور سیکرٹری مالیات جاوید اقبال مغل منتخب ہو گئے پریس کلب کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر امتیاز احمد نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پریس کلب کے ممبران نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور عوام علاقہ کے مسائل اجاگر کر نے میں اہم کردار ادا کیا جس پر میں پریس کلب کے تمام ممبران کا شکر گزار ہوں اور امید کر تا ہوں کہ نومنتخب صدر بھی پوری ٹیم کو اپنے ساتھ کر چلیں گے عوام علاقہ کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچاتے رہیں گے اور اپنے اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے پریس کلب کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے نو منتخب صدر زاہد سلطانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی اور یہ مقام دیا پوری کوشش کروں کا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکوں اور اپنے پریس کلب کی عزت اور وقار کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنے پوری ٹیم کے ہمراہ صف اول رہوں پریس کلب کے تمام ممبران اور عہدیداران نے نو منتخب صدر زاہد سلطانی کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر پاسبان پریس کلب کے ممبران کی طرف سے سابق صدر امتیاز احمد اور منتخب صدر زاہد سلطانی کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا گیا۔