سما ہنی کے مضافاتی علاقے کالچھ میں زمینی اور راستے کے تنازعے پر حقیقی بھائیوں نے اپنے سگے بھائی پر ڈنڈوں اینٹوں سے حملہ کر دیا محمد خلیل زخمی

منگل 13 جنوری 2015 16:18

سما ہنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) سما ہنی کے مضافاتی علاقے کالچھ میں زمینی اور راستے کے تنازعے پر حقیقی بھائیوں نے اپنے سگے بھائی پر ڈنڈوں اینٹوں سے حملہ کر دیا محمد خلیل زخمی ،حملہ آوروں نے حقیقی ماں کو بھی نہ بخشا ماں بیٹا زخمی حالت میں پولیس تھانہ پہنچ گئے، محمدخلیل کے گھر کی توڑ پھوڑ گھر کا سمان بھی توڑ ڈالا، پولیس تھانہ چوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق کالچھ سما ہنی کے رہائشی محمد خلیل ولد محمد شریف نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کیا دستان سناتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرے رہائشی مکان کے صحن میں سے ایک راستہ گزرتا ہے جہاں سے اپنے کزن زائد صدیق کو گزرنے سے منع کیا کیونکہ دن رات مختلف غیر ضروری لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے جس سے میرے گھر کی پردہ داری ختم ہو کر گئی ہے جس پر میرے حقیقی بھائیوں محمد شفیق ،وسیم عباس میرے بھتیجوں بابر شفیق، اعجاز اور بھاوج سید بیگم نے زائد صدیق کے ساتھ ملکر نہ صرف مجھ پر حملہ کر کے مجھے زخمی کیا بلکہ اپنی اور میری حقیقی والدہ کو بھی نہ بخشا اور زخمی کر دیا بعدازاں میرے گھر میں مکانات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گھریلو سامان بھی توڑ پھوڑ دیا جس کی رپورٹ پولیس تھانہ چوکی میں درج کرا دی ہے اور پولیس نے موقع بھی ملاحظہ کیا ہے محمد خلیل نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایس پی بھمبر سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ادھر پولیس تھانہ چوکی نے محمد خلیل کی درخواست پر اس کے بھائیوں اور کزن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :