آزادکشمیرحکومت خطہ کے اندرصحت،مواصلات،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ،کسانوں کوپہلی باربلاسود قرضے دینے شروع کیے؛ وزیراطلاعات آزاد کشمیربازل نقوی

بدھ 14 جنوری 2015 15:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) وزیراطلاعات ونشریات،زراعت ولائیوسٹاک سیدبازل نقوی نے کہاہے کہ پی پی پی آزادکشمیرحکومت شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکے ویژن کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں خطہ کے اندرصحت،مواصلات،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے،آزادکشمیرحکومت نے پہلی باربلاسود کسانوں کوقرضے دینے شروع کیے محکمہ کے افسران ضلع کے اندرکسانوں کوبھینسوں اوربکریوں کی خریداری اورفارمز کے لیے قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کومدنظررکھیں بیوہ اورنادارعورتوں کوپالتومرغیوں کی فراہمی کی ریوائزاسکیم پی اینڈڈی میں بھیجی ہوئی ہے جس کی بھی منظوری ہوجائیگی آزادکشمیرکے اندرگوشت اورپولٹری کی انڈسٹری کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ خطہ کے اندرروزگارکے ساتھ ساتھ پولٹری کی انڈسٹری کوبھی فروغ دیاجاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوتلی کے دوران محکمہ زرعات کے افسران ودیگر سٹاف سے گفتگوکے دوران کیااس موقع پروائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانامفتی فضل الرسول،سیدنویدنقوی،پی پی پی رہنماعارف مغل،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ریاض مرزا،پولٹری آفیسرڈاکٹرامجدعلی راجہ،وٹرنری آفیسرڈاکٹرفرید،آرٹیکلچر آفیسر طاہرسلہریا،انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی،انفارمیشن آفیسرخواجہ عمران ودیگربھی موجودتھے انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کوہدائت کی کہ وہ فیلڈکے دورہ کریں ضلع کے اندر موسمی سبزیوں،فصلوں اورپھلوں کے درخت لگائیں کسانوں میں شعوروآگاہی کی بیداری کے لیے کام کریں محکمہ زراعت کے افسران ملازمین کی حاضری یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیرکوپیداوارمیں خودکفیل بنایاجائے آزادکشمیرکی سرزمین زرخیزاورقدرتی معدنیات،جڑی بوٹیوں سے مالامال ہے ہم خطہ کے اندر اناج،پھل اورپولٹری کی مصنوعات وافرمقدارمیں پیداکرنے کے لیے وسیع پیمانے پرمنصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت نے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں آزادکشمیرکے اندرتمام طبقات کوشریک اقتدارکیاہے آج عام لوگوں تک فلاح وبہبود کے ثمرات پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے 67سالہ تاریخ میں پی پی پی کوموجودہ حکومت کاساڑھے تین سالہ عرصہ اقتدار شامل کرکے مجموعی طورپر12سال حکومت کرنے کاموقع ملاباقی خطہ کے اندر55سالہ اقتدارمسلم کانفرنس اورآمریت کے نمائندوں کے پاس رہاہمارا12سالہ اقتدارہمارے مخالفین پربھاری ہے پی پی پی آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیادپردوبارہ اقتدارمیںآ ئیگی۔

متعلقہ عنوان :