ارشاد خان مغل وزارت ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ میں بطور پرائیویٹ سیکرٹری تعینات

جمعرات 15 جنوری 2015 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) ارشاد خان مغل وزارت ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ میں بطور پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کر دیے گئے محکمہ سروسز نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر ارشاد خان مغل نے وزارت ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ میں بطور پرائیویٹ سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا موصوف کو ہمراہ وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف بطور پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف مکاتب فکر کے لوگوں ،سٹاف ممبران اور دیگر افرادنے چارج سنبھالنے پر مسٹر ارشادخان مغل کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اور ان کے قریبی رفقاء اور دوستوں نے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے اور یا د رہے کہ آفیسر/اہلکار مذکور اس سے قبل آزادکشمیر میں فارن فنڈڈ پروجیکٹس میں بھی کام کر چکے ہیں اور موصوف نہایت باصلاحیت اور دیانتدار آفیسر/اہلکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔