آئندہ ہفتے ملک میں تیز بارش اور برفباری کا امکان
ہفتہ 17 جنوری 2015 13:03
لاہور،ملتان ،کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعہ تک آئندہ ہفتے ملک میں بارشوں کی نوید سنا دی ، اس دوران مری سمیت ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں برفباری ہوگیملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا ،کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملک میں تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش اور برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں پیر کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی اور ایک روز بعد بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی،،بالائی علاقے جمعہ کے روز تک ان ہواوں کے زیر اثر رہیں گے.جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بنے والی مغربی ہوائیں پیر کے روز بلوچستان میں داخل ہو کر ایک روز بعد بالائی علاقوں میں پہنچ جائیں گی۔(جاری ہے)
بالائی علاقے جمعے کے روز تک ان ہواوٴں کے زیر اثر رہیں گے جس کے باعث منگل سے جمعے تک اکثر بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی جبکہ بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بارش کے اس نئے سلسلے کے ساتھ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند ختم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی چند ایک مقامات پر بادل برس سکتے ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ ملتان شہر اور گردونواح میں صبح کے وقت دھند کے بادل چھائے رہے تاہم سورج کی کرنیں پڑنے کے بعد دھند غائب ہوگئی۔ بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ، قلات میں منفی 6،زیارت منفی 5 جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.