ضلع باغ میں میرٹ پامالی کیس‘ کمیشن نے رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کر دی

ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ کی سربراہی میں کمیشن نے دو روز تک قراء حضرات سے ملاقات کی سیکرٹری تعلیم ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے ڈی ای اوباغ کو عہدے سے ہٹائیں‘ قراء حضرات

اتوار 18 جنوری 2015 12:33

بیس بگلہ ‘ باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) آزاد کشمیر ضلع باغ میں محکمہ تعلیم میں ہونے والی بوگس بھرتیوں کے بعد قراء حضرات کی آوازآزاد کشمیر کے کونے کونے میں گونجنے لگی‘ ایک جانب میرٹ پامالی کیس عدالت عالیہ میں بھی موجود ہے تو دوسری جانب سیکرٹری تعلیم نے بھی بوگس بھرتیوں کا نوٹس لیکر کمیشن تشکیل دیا تھا جس نے اپنی رپورٹ اب سیکرٹری تعلیم کو ارسال کر دی ہے- ضلع باغ میں محکمہ تعلیم میں ہونے والی بوگس بھرتیوں کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد قراء حضرات کی میرٹ پامالی کیس میں سیکرٹری تعلیم کی طرف ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے دو دن تک متاثرہ قراء حضرات سے ملاقات کی اور میرٹ کی پامالی کے ثبوت لینے کے بعد رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کر دی جس کے بعد قراء حضرات کی نظریں سیکرٹری تعلیم کے فیصلہ کی منتظر ہیں-ادھر قراء حضرات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعلی حکام نے دوبارہ انٹرویو کا فیصلہ سنایا تو موجودہ ڈی ای او کو تبدیل کر کے نیا ڈی ای او تعینات کرنا ہو گا کیونکہ یہ اب اس اہل نہیں رکھا کیونکہ یہ اب ہمارے خلاف ڈبل سازش کرے گا-قراء حضرات نے سیکرٹری تعلیم سے یہ بھی اپیل کی کہ ایسا شخص جو پورے ادارے کی بدنامی کا باعث بناایسے شخص کو اس عہدے سے فی الفور ہٹانا محکمہ تعلیم کیلئے بھی باعث عزت ہے-

متعلقہ عنوان :