دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام مکاتب فکر ایک صفحے پر ہیں،ڈاکٹر فرخ جاوید

اساتذہ، سٹاف ممبران اور طلباء کو ریسکیو اور سول ڈیفنس کی تربیت دی جائے، وزیر زراعت پنجاب صوبائی وزیر زراعت کا تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے کمالیہ، پیر محل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

اتوار 18 جنوری 2015 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) وز یراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیلوں کمالیہ اور پیر محل کا دورہ کیا۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے ٹی ایس ٹی گریجویٹ کالج کمالیہ، گرلز ہائی سکول نمبرI، بوائز ہائی سکول نمبر I، پیر محل میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج، اور ماڈل ہائی سکول ٹوبہ کا دورہ کیااورسیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیرزراعت نے تعلیمی اداروں میں تربیت یافتہ گارڈز تعینات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیوٹی پر معمور عملے کے آلات فنگشنل ہونے چاہییں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرخ جاوید نے سکولوں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلے تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ، سٹاف ممبران اور طلباء کو ریسکیو اور سول ڈیفنس کی تربیت دی جائے۔

ڈاکٹر فرخ جاوید نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکیورٹی اہلکاروں اور طلباء کے مابین دوستی کا رشتہ قائم کیا جائے تاکہ یہ خود کو مزید محفوظ تصور کریں۔انہوں نے سکولوں کی بیرونی دیواروں ،داخلی راستوں کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ گیٹ کے ساتھ ساتھ چھتوں پر بھی حفاظتی چوکیاں قائم کی جائیں اور عملہ تعینات کیا جائے۔ اس موقع پر ای ڈی او تعلیم مسز نجمہ کوثر، ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق، ڈی او زراعت شاہد بخاری اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

وزیر زراعت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کے 705 اساتذہ اور سٹاف ممبران کو ریسکیو اور سول ڈیفنس کی تین روزہ تربیت دی جا چکی ہے۔ ضلع کے1000سکولوں کی بیرونی دیواریں مکمل طور پر تعمیر شدہ ہیں۔ باقی سکولوں کی تعمیر کی جا رہی ہیں۔کیٹگری اے کے 60 سکولوں کی بیرونی دیواروں پر خار دار تاریں بھی لگائی جا چکی ہیں۔ 42 حساس سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں اور بقیہ کے لئے خریداری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ضلع کے کل 818سکولوں میں میٹل ڈیٹکٹرموجود ہیں اور 390سکولوں کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرکا آرڈر دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :