محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج میرپورکے چوتھے بیج کی کلاس کی افتتاحی تقریب

منگل 20 جنوری 2015 16:19

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج میرپورکے چوتھے بیج کی کلاس کی افتتاحی تقریب نہایت ہی سادگی اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر (مسٹ )یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان تھے اس موقع پر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید نے بھی خطاب کیاجبکہ سانحہ پشاور کے باعث افتتاحی تقریب نہایت ہی سادگی سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے ڈاکٹر نثار احمد نے دعاکروائی جبکہ تقریب کے آخرمیں پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ ایم بی بی ایس کی فرسٹ ایئر کی کلاس شروع ہو نے پر میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات اور ان کے والدین سرپرست تھے میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ ڈاکٹربن کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپناشعار بنائیں گے اور اس کے لیے وہ بھرپور محنت کریں گے۔