زیارت ،سنجاوی میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برفباری

بدھ 21 جنوری 2015 16:56

سنجاوی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) زیارت وسنجاوی اورگرد نواح میں کل سے شروع ہونے والے موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تال جاری ہیں زیارت اور سنجاوی میں اب تک ایک فٹ سے زائد برفباری پڑ ھ چکی ہے اور سردی کے شدت میں بھی اضافہ ہو گیا زیارت کے مقام سڑئی پر برف باری کے باعث کوئٹہ ،زیارت ،سنجاوی ،لورلائی اور دکی کا مین شاہرہ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

سنجاوی کے وادی چوتیر ،شیرین،تاند ونی ،اصغرہ ،پوئی شریف اور وچ ونی اور دیگر علاقوں میں بھی چھ انچ سے برف باری ہو چکی ہیں۔