پیپلزپارٹی اپنے ساتھ وزیراعظم کو بھی لے کر ڈوبے گی، حیدرعباس رضوی،
کراچی اب مقبوضہ کراچی بن چکا ،سہیل احمد کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ ہیں ،رہنما ایم کیو ایم ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی علاقے میں غیر مقامی پولیس کی موجودگی قبضے کے زمرے میں آتی ہے،سہیل احمد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 29 جنوری 2015 18:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ کراچی اب کراچی نہیں بلکہ مقبوضہ شہر بن چکا ہے جہاں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جب کہ موجودہ صورت حال برقرارہی تو پیپلزپارٹی اپنے ساتھ وزیراعظم کو بھی لے کرڈوبے گی۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہناتھا کہ اپنے کارکن کے قتل کا ذمہ دار وزیراعلی سید قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کی دوستی چھوڑیں کیوں کہ وہ تو ڈوبیں گے ہی لیکن آپ کو بھی لے کرڈوبیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایت بن چکی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کے خاندان والوں سے پیسے بٹورے جائیں، کیا مقتول سہیل احمد کا جرم یہ تھا کہ وہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج تھا جب کہ سیکیورٹی اداروں نے سہیل احمد کو 40 روز تک حراست میں رکھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے)
حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ مقتول سہیل احمد کو مسجد کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا جن کے لاپتہ ہونے کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائی لیکن کئی روز بعد ان کی لاش برآمد ہوئی، اگر سہیل احمد کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے تو سامنے لایا جائے، حکومت سندھ بتائے کہ سہیل احمد کے بچوں کا کیا قصور تھا، کیا ہمارے کارکنوں اور ذمہ داروں پر اسی طرح بدترین تشدد کیا جاتا رہے گا اور کب تک ہمارے کارکنوں کی اسی طرح لاشیں ملتی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی علاقے میں غیر مقامی پولیس کی موجودگی قبضے کے زمرے میں آتی ہے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ میں نہیں اقوام متحدہ کا چارٹر کہہ رہا ہے ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہم کو بتایا جائے کہ سہیل احمد کے موبائل فون کے سگنلز گارڈن ہیڈ کوارٹر کس طرح سے ٹریس کیے گئے جس کے بعد وہ بند ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہر ظلم کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھاتی ہے اور موجودہ صورتحال کو برداشت کر رہے ہیں، وزیراعظم حالات کی ناسازی کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی میں قیام امن کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے 36کارکنوں کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے فوری طور پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث افسران کو قانو ن کے کٹہرے میں لایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.