حکومت کوٹلی میں کانٹا سٹم نصب کرنے سے قبل ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے کرے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:04
پلندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت کوٹلی میں کانٹا سٹم نصب کرنے سے قبل ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پورے کرے،گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی کال حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی ناکامی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکو مت نے ٹرانسپورٹرز کے جائز مظالبات پورے نہ کیے تو جماعت اسلامی پہیہ جام کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑی ہوگی،انھوں نے کہاکہ حکومت ا وراس تمام اداروں کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے حکومت اور اس کے ادارے عوام کولوٹ رہے ہیں،مہذیب دنیا میں ایسے حکمرانوں کو ایک ایک دن بھی اقتدار کی کرسی پر رہنے نہیں دیتا مگر یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس استحصالی اور کرپٹ نظام کے خلاف میدان میں نکلی ہے،جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس کے مسائل میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا،ایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے کہاکہ کانٹا سٹم نصب کرنے سے قبل یہاں کے متعلق ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کرنا حکومت کا فرض ہے،حکومت اپنے فرائض سے غافل نہ ہو۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.