انسداد دہشت گردی فورس کی ایلیٹ ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب
وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت،وزیراعظم نے انعامات تقسیم کئے
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کی بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف،کور کمانڈر لاہور جنرل نوید خان ،ڈی جی رینجرز طاہر جاوید ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،قائم مقام گورنر پنجاب ،سعودی عرب اور ترکی کے سفیروں سمیت ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔
انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے مرحلے میں 1182 اہلکاروں نے تربیت حاصل کی جس میں 421 خواتین بھی شامل ہیں۔ان اہلکاروں کو پاک فوج اور ترکی کی نگرانی میں تربیت مکمل کروائی گئی ۔ترکی نے مختلف شعبوں میں 6 ہفتوں میں ٹریننگ دی ۔(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی فورس نے 9 ماہ میں ٹریننگ کی تربیت حاصل کی ۔اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو پکڑنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا اور پاسنگ آؤٹ بھی کی ،پاسنگ آؤٹ میں16 خواتین نے حصہ لیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے پاسنگ آؤٹ کا معائنہ کیا ،ٹریننگ حاصل کرنے والے اہلکاروں نے وزیر اعظم کو سلامی دی، جس کے بعد کاؤنٹر ٹیرازم کے اہلکاروں نے اپنے عہدے کا حلف لیا ۔آخر میں وزیر اعظم نواز شریف نے اعلی کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.