زیارت میں بلدیاتی کونسل کی ایک نشست،ضلع موسیٰ خیل میں کسان اوروکرکی مخصوص نشستوں کیلئے 10فروری کودوبارہ الیکشن ہونگے،سلطان بایزید

جمعہ 6 فروری 2015 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان سیدسلطان بایزیدنے کہاہے کہ زیارت میں بلدیاتی کونسل کی ایک نشست اورضلع موسیٰ خیل میں کسان اوروکرکی مخصوص نشستوں کیلئے 10فروری کودوبارہ الیکشن ہونگے جس کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں الیکشن کمشنربلوچستان کے مطابق ضلع زیارت کی یونین کونسل اغبرگ وارڈنمبر5کی جنرل نشست پرعدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں دوبارہ انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں جبکہ ضلع موسیٰ خیل کی یونین کونسل درگ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرمخصوص نشستوں کے انتخابات ملتوی ہوئے تھے زیارت اورموسیٰ خیل کے مذکورہ علاقوں میں10فروری کودوبارہ انتخابات کی تمام ترتیاریاں مکمل کرکے انتخابات کوحتمی شکل دے دی گئی ہیں۔