جہانیاں،بلانمبری103 موٹرسائیکل تھانے میں بند، 4منیشات فروش گرفتار، قبضہ سے 4کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی

ہفتہ 7 فروری 2015 17:49

جہانیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء)103بلانمبری موٹرسائیکل مہم کے دوران بند جبکہ 4منیشات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے بتایا کہ بلا نمبر ی اور غیررجسٹرڈموٹرسائیکلوں کے خلا ف ڈسٹرکٹ پولیس نے افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں مہم شروع کررکھی ہے اور اس مہم کے دوران گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس نے 103موٹر سائیکل کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد مختلف تھانہ جات پر بند کردئیے ہیں جبکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات مافیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلہ میں مخدوم پور پولیس نے ملزم اصغر کو چک نمبر3/AHسے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس جو کہ فروخت کی غرض سے لایا تھا برآمد کرلی ‘تھانہ بارہ میل پولیس نے ملزم طاہر کو مست پور سے گرفتار کرکے ایک پاؤ چرس اورملزم راشد سے 1کلو چرس ‘تلمبہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالخالق کو قصبہ تلمبہ سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلوتین پاؤ چرس برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے جبکہ مخدوم پور سے ملزم صفد ر کو ناجائز اسلحہ کلاشنکوف سمیت گرفتارکرکے حوالات بند کردیا ۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ سنگین مقدمات سمیت ددیگر جرائم میں ملوث 16مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن میں اے کیٹگری کے 3 اور بی کیگٹری کے 13مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گذشتہ روز چار عدالتی مفرور بھی دھر لیے ہیں ۔ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا یا تو وہ ضلع چھوڑ دیں یا پھر اپنے مذموم مقاصد کو ترک کرکے معاشرے کا اچھا شہری بن جائیں۔