آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو پولنگ اسٹیشن کی سطح سے لے کر مرکز تک حقیقی معنوں میں ایک مضبوط عوامی قوت بنائیں گے، چوہدری حضر حیات

جمعرات 12 فروری 2015 16:44

سماہنی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما چوہدری حضر حیات نے کہا ہے کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو پولنگ اسٹیشن کی سطح سے لے کر مرکز تک حقیقی معنوں میں ایک مضبوط عوامی قوت بنائیں گے۔کیونکہ ایک مضبوط مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کی ضامن ہے۔تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیری عوام مسلم کانفرنس کے سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہوکر حقیقی کشمیری لیڈر سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں جماعت کی تنظیم نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما میجر (ر) راجہ حضر الرحمان کی رہائش گاہ پر مسلم کانفر نس یونین کونسل پونا اور کھمباہ کے مقام پر مسلم کانفرنس یونین کونسل کھمباہ کی تنظیم نو کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاسوں میں مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما میجر راجہ حضر الرحمان اور کنونےئر حلقہ سماہنی حاجی چوہدری محمد یوسف مسلم کانفر نس یوتھ ونگ سماہنی کے راہنما راجہ محمد نواز خان سمیت مسلم کانفر نس اور مسلم یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پریونین کونسل پونا کے لیے صاحبزادہ پیر نفیس الرحمن کو صدر اورچوہدری اللہ دتہ آف چکوٹ کو جنرل سیکرٹری وحید اقبال آف تھنڈر کو آرگنائزر منتخب کیا گیا۔ جبکہ راجہ پرویز اختر کو یونین کونسل کھمباہ کا صدر اورصوبیدار (ر) مرزا محمد مشتاق ہری پورکو سینئر نائب صدر حوالدار چوہدری جمروز کونائب صدر راجہ عدیل الرحمن کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد مغل آف بڑوھ کو آرگنائزر اور صوبیدا ر محمد آصف کو سالار منتخب کیا گیا۔

تاہم دونوں یونین کونسلوں میں دیگر عہدے داران کا انتخاب باہمی مشاورت سے چند روز میں کر دیا جائے گا۔ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خضر حیات ، میجر راجہ خضر الرحمان ، چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ مسلم کانفر نس نے آزاد خطہ کے قیام تحریک آزادی کشمیرکی جد و جہداور آزاد خطہ کی تعمیر نو کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو بطور ایک قوم سچا پاکستانی اور پاک فوج کا بلاتنخواہ سپاہی بنا کر ایک قومی لیڈر کا کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے گلی کوچے میں کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں انھوں نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد جموں و کشمیر کے تشخص کو بری طرح نقصان پہنچایا آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے تمام منصوبے ڈپ ہو کر رہے گئے مسلم کانفر نس کے دور میں جاریہ منصوبہ جات بھی تکمیل کو نہیں پہنچ سکے۔

تاہم سردار عتیق احمد خان نے اپنے دور اقتدار میں وادی سماہنی کے اندر بڑے منصوبہ جات فراہم کیے تمام دیہات کو سو فیصد بجلی کی فراہمی تاریخی تعلیمی پیکج بھمبر سے سماہنی تک کشادہ روڈ اور وادی سماہنی کے نوجوانوں کے لیے سپورٹس اسٹیڈیم کی منظوری سماہنی کے تمام بازاروں کی پختگی لنک روڈز اور نوجوانوں کے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے۔انھوں نے کہا مسلم کانفر نس برسر اقتدار آکر یونین کونسل کھمباہ کے مرکز کا تعین کر کے بچوں اور بچیوں کے لیے انٹرکالجزز اوررورل ہیلتھ سنٹر کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

تاہم سرحدی عوام کی دفاع پاکستان کے لیے بہادر مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہوکر عظیم قربانیوں پر مسلم کانفرنس خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اور آپر یشن ضرب عضب میں برسر پیکار اپنی بہادر افواج کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔