کرینگے ‘پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس ایک سکے کے دو رخ ہیں ‘پیپلز پارٹی نے ساڈھے تین سالوں میں غریب کو غریب تر کر دیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) میجر فورس کے رہنما راجہ نعیم کا بیان

جمعہ 13 فروری 2015 14:27

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) میجر فورس کے رہنما راجہ نعیم نے کہا ہے کہ میجر منصف داد چڑھوئی کے شیر بڑھکیں مار نے والو ں کو آمدہ انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دو چار کرینگے ‘پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس ایک سکے کے دو رخ ہیں ‘پیپلز پارٹی نے ساڈھے تین سالوں میں غریب کو غریب تر کر دیا ہے ‘مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں دھکیل کر برمنگھم میں کون سا قلعہ فتح کیا جا رہا ہے حکومت نے جو سلوک ساڈھے تین سالوں میں کیا پائی پائی کا حساب لیں گئے چوہدری یاسین میجر منصف داد کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں چڑھوئی کو فتح کر نے والوں کے خواب خاک میں ملائیں گے۔

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چڑھوئی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے چڑھوئی کی عوام نے راجہ منصف داد کو اپنا سیاسی قائد تسلیم کر لیا ہے چوہدری یاسین سیاسی بو کھلاہٹ کے باعث اوٹھ پٹانگ بیان بازی پر اتر آئیں ہیں چڑھوئی میں آج تک جتنی بھی تعمیر وترقی ہوئی میجر منصف داد کے دور میں ہوئی موجودہ حکومت نے ریاست کے وسائل کو بری طرح لوٹا باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر ریاست کے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے کواڈنیٹروں کی فوج بھرتی کرکے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے آج بھی کئی پڑھے لکھے نوجوان روز گار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکر یں کھانے پر مجبور ہیں راجہ نعیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پورے آزاد کشمیر میں کامیا بی کے ساتھ اپنے جھندے گاڑ رہی ہے چڑھوئی کے عوام کے حقوق کا اصل محافظ میجر منصف داد ہے اور انشا اللہ آنے والے انتخابات میں چڑھوئی کے عوام میجر منصف داد کو بھرپور انداز میں کامیاب کر کے اسمبلی میں پہنچائیں گئے راجہ نعیم نے کہا کہ ہم قائد ین مسلم لیگ ن سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان ،سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو ایک تنا آور درخت بنا کر دم لیں گئے اور آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کا صفایا کر کے رہیں گئے ۔

(جاری ہے)

سیاسی ،اخلاقی اقدروں کو پس پشت ڈال کر بدمعاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت رولز کو پاؤں تلے روند رہی ہے آئین اور رولز آف بزنس سے مغائیر اقدمات ناقابل قبول ہیں حکومتی وزرا نے اپنی اپنی سیاسی دوکانیں چمکا رکھی ہیں برادری ازم کو فروغ اور ریاستی عوام کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے میرٹ اور اہلیت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے برادریوں کے نام پر ملازمتوں کی بند بانٹ جاری ہے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کیلئے خواریوں پر مشتمل ہے جہاں صرف حکومتی منظور نظر افراد کو نوازہ جا رہا ہے غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد کشمیر کے سیاسی ڈھانچہ کو یرغمال بنا لیا ہے سیاسی آقاؤں کو خوش کر نے کیلئے آزاد کشمیر کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے راجہ نعیم نے کہا کہ راجہ منصف داد کی فورس ان کی کامیابی کیلئے دن رات کوشاں ہے سچی ، کھری اور قومی مفاد اور ترجمانی کی سیاست کرنیوالی جماعت مسلم لیگ (ن) آنے والے آزادکشمیر کے انتخابات میں واحد بڑی نمائندہ اور قومی جماعت کی حیثیت سے ابھرے گی اور برسراقتدار آکر کشمیریوں کی آزادی اور آزاد خطہ کی ترقی کے لیے ایک فیصلہ کن رول ادا کرے گی وزیرا عظم پاکستان کے حالیہ دورہ آزادکشمیراور حکومت پاکستان کی طر ف سے کشمیریوں کی ٹھوس اور پرخلوص حمایت سے کشمیر ی حریت پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور پاکستان کی کشمیر پالیسی زیادہ واضع ہو گئی ہے اور آنے والے وقت میں مستقبل قریب میں حکومت پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی اس جرأت مندانہ اور دوٹوک کشمیر پالیسی کے زیادہ دور راس اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :