دارالحکومت مظفرآباد علاقہ غیر بن گیا‘ شرپسند عناصر نے شرفاء کا جینا محال کردیا

جمعہ 13 فروری 2015 14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)دارالحکومت مظفرآباد علاقہ غیر بن گیا‘ شرپسند عناصر نے شرفاء کا جینا محال کردیا۔ بااثر گروہ کا ستایا بیاڑیاں کا رہائشی محمد شفقت فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا۔صدر وزیراعظم،چیف سیکرٹری،آئی جی ، چیف جسٹس اور ایس ایس پی مظفرآباد سے تحفظ فراہم کرنے اور غنڈوں کیخلاف کارروائی کرنیکا مطالبہ۔

(جاری ہے)

مظفرآباد کے نواحی علاقے بیاڑیاں کے رہائشی محمد شفقت نے بتایا کہ علاقے کے بااثر افراد عبدالعزیز،راجہ محمد، عبدالقیوم، سائیں محمد اور اشراف دین وغیرہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈیوٹی کے سلسلہ میں روازنہ مظفرآباد شہر آنا ہوتا ہے۔ یہ غنڈہ گرد عناصر راستے میں مجھے مار سکتے ہیں میرے اہل خانہ کو بھی خطرہ ہے۔شرپسند اہل خانہ کو بھی ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ گھر کا واحد کفیل ہوں۔طرح طرح کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ذہنی ازیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے صدر وزیراعظم،چیف سیکرٹری،آئی جی ، چیف جسٹس اور ایس ایس پی مظفرآبادسے جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے اور غنڈہ گرد عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔