سیاسی ورکربننابڑامشکل ہے، اقتدار کے پجاریوں نے ریاست کے لوگوں کو برادریوں ، علاقائی ازم اور تعصبات میں الجھائے رکھا،چوہدری عبدالمجید

ہفتہ 14 فروری 2015 14:49

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ سیاسی ورکربننابڑامشکل ہے۔ اقتدار کے پجاریوں نے ریاست کے لوگوں کو برادریوں ، علاقائی ازم اور تعصبات میں الجھائے رکھا۔ ہم نے اقتدارمیں آکر ان روایات کو بد ل ڈالاہے۔میرے نزدیک ریاست کے لوگ معتبراور قابل احترام ہیں۔آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کے اعزاز میں دیئے جانے والے کھانوں کی روایات کو میں نے ختم کیا۔

گذشتہ 62 سالوں میں حکمرانوں نے میرپور کو کیادیا ۔ پیپلزپارٹی کی ساڑھے تین سالہ حکومت میں پہلے میرپور میں میڈیکل کالج بنایا۔ اہلیان میرپور کے لیے1500 کنال سے زائد رقبہ پرقبرستان ، میرپورکی سڑکوں کی پختگی، گریٹرواٹرسپلائی، منگلا تا میرپوراورمیرپور خالق آبادروڈ کو ڈیول کیرج کیا ہے۔

(جاری ہے)

خالق آباد تا دھان گلی ڈیول کیرج بنائیں گے۔ میرپورمیں8 کالج موجودہ دور میں بنائے گئے ہیں۔

میرپورکوخوبصورت اور بین الاقوامی نوعیت کا شہربنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سولرانرجی کے ذریعے سٹریٹ لائٹس لگاناچاہتے ہیں۔ میرپور میں ریلوے لائن بچھانے کے لیے حکومت پاکستان نے اتفاق کرلیا ہے۔ میرپور میں سویٹ ہومز کے زیراہتمام کیڈٹ کالج ، ملٹری کالج، اسلامک یونیورسٹی سمیت دیگر میگاپراجیکٹس لگارہے ہیں۔ ہماری تعمیروترقی ووٹ حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ خدمت خلق اور اہلیان میرپور کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے ہیں۔

ووٹ کے لیے میں کوئی ایسااعلان نہیں کروں گا جوپورانہ کرسکوں، عوام کا چوکیدار اور نگہبان ہوں۔ عوامی مطالبہ پربجلی کے ٹیرف جو2013 میں8.11پیسے تھا کو کم کرکے 5.15 پیسے کردی ہے۔ حکومت پاکستان سے بجلی ٹیرف کے سلسلہ میں مزید کمی کے لیے بات چل رہی ہے۔ اس ٹیرف میں مذید کمی لائیں گے۔ آزادکشمیرکے لیے 270 میگا واٹ کا کوٹہ حکومت پاکستان نے دینے سے اتفاق کیاہے جس سے پورے آزادکشمیرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ہم عملی کام کرنے والے ہیں۔ دکھلاوے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عوام کو ہرگزدھوکہ نہیں دونگا۔ پیپلزپارٹی میری سیاست کا محور ہے۔ نظریہ بھٹوسے وابستہ افراد کارکنان کی عزت میرے لیے اولاد سے بھی بڑھ کرزیادہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں درجنوں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے راہنماؤں مشیران وزیراعظم شوکت راجہ ایڈووکیٹ، چوہدری حق نواز، ذکاء اللہ جوشی، سکندربخاری، زبیرجرال، صدر پیپلزپارٹی ضلع میرپورچوہدری مشتاق احمد، ضلعی سیکرٹری جنرل امتیازراجہ، سٹی صدر الحاج غلام رسول عوامی، سٹی سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انورایڈووکیٹ، چوہدری محمود پلاکوی ایڈووکیٹ، ادریس شان ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ چوہدری طارق ایڈووکیٹ، چوہدری بشیرتبسم، حامد راؤف ایڈووکیٹ ، سید اعجاز شاہ ایڈووکیٹ، سید فریادحسین شاہ ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی راہنما حمیرانقوی، سردارسدرہ لطیف ایڈووکیٹ،رقیہ خانم، تعظیم بیگم، عائشہ شیخ، سابق کونسلر مرزا عاشق حسین جرال، راجہ محمداعظم خان، سرداررشید جمال، مرزاریاض، راجہ خلیل یوسف، راجہ ذوالفقارذلفی، ناصرخان جرال، شیخ خاور، سالار چوہدری محمدسلیمان،شاہد راٹھور، افتخار احمدراجہ، پی ایس ایف مسٹ کے وجیہہ جرال، چوہدری طاہر حمزہ، اللہ دتہ آرائیں، چوہدری صغیرجاگل، الیاس سارکس کے علاوہ میرپورشہرکے دیگر سینکڑوں افراد نے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ایک نظریہ اور فلسفہ ہے وہی لیڈر بنتاہے جو نظریہ کی پاسداری کرئے اورپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرے۔ انھوں نے کہاکہ اقتدار کی خاطرنظریات کو چھوڑنا سیاسی ورکر کی روایت نہیں ہے۔ سیاسی ورکر کبھی بھی اپنے مفادات کو پارٹی مفادات پر ترجیح نہیں دیتا۔ انھوں نے کہاکہ پارٹیوں میں شخصیات اہمیت کے حامل نہیں ہوتے بلکہ نظریات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

شخصیات کے آنے جانے سے جماعتوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پیپلزپارٹی نے بڑے لوگوں کو اعلیٰ مقام اورمرتبے دیے لیکن بڑے بڑے عہدوں پر رہنے والوں نے جب پیپلزپارٹی کو خیربادکیا تو پھران کا سیاست نام ونشان باقی نہیں رہا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان اور آزادکشمیرکی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ غریب لوگوں کے حقوق کی بات کی۔

انھوں نے کہاکہ میں نے اقتدار میں آکرسیاسی رواداری کو فروغ دیا۔ بھائی چارے کی فضاقائم کی، پیپلزپارٹی کی قیادت کے ویژن کے مطابق سیاسی مفاہمت کوفروغ دیا۔ انھوں نے کہاکہ ہماری ساڑھے تین سالہ مثالی کارکردگی بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی تھی جس کے باعث ان کے پیٹ میں مروڑ پڑتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ جومیگا پراجیکٹس ہم نے لگائے ہیں انھیں کوئی ختم نہیں کرسکتا۔